سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت سات ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دو گواہوں کی شہادت قلمبند

جمعہ 23 جنوری 2015 21:34

سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت سات ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت سات ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دو گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی۔ عدالت نے مزید چارگواہوں کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت تمام ساتوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی جبکہ عدالت نے چار گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت تیس جنوری ملتوی کردی۔