چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنرز کے غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد کر دی،غیر ضروری دوروں پر بھاری اخراجات آتے ہیں جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے ،جسٹس ریٹائرڈ سر دار رضا

جمعہ 23 جنوری 2015 21:38

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنرز کے غیر ضروری دوروں پر پابندی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے صوبائی الیکشن کمشنرز کے غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے صوبائی الیکشن کمیشن کے نمائندوں کے غیر ضروری دوروں کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ضروری دوروں پر بھاری اخراجات آتے ہیں جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے صوبائی الیکشن کمشنر انتخابی عمل کے دوران دورے کریں غیر ضروری دورے غیر قانونی ہیں۔

متعلقہ عنوان :