ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز بھی توہم پرستی کا شکار ہو گئے،

عمدہ کارکردگی کے لیے شرٹ پر تحریر لکی نمبر کے لیے عاملوں اور نجومیوں سے رابطہ کیا

جمعہ 23 جنوری 2015 22:04

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز بھی توہم پرستی کا شکار ہو گئے،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء)ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی کرکٹرز بھی توہم پرستی کا شکار ہوگئے، میگاایونٹ شرٹ کے لیے لکی نمبر کے لیے نجومیوں اور عاملوں سے رابطہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی توہم پرستی کاشکار ہیں جنہوں نے عالمی کپ میں عمدہ کارکردگی کے لیے شرٹ پر تحریر لکی نمبر کے لیے عاملوں اور نجومیوں سے رابطہ کیا اوران کے مشورے سے میگا ایونٹ کے لیے لکی نمبر والی شرٹ کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل نے اپنے پیر کے مشورے سے اپنی شرٹ کا نمبر 96سے بدل کر 3کرلیا۔مسلسل خراب فارم سے مایوس عمر اکمل نے پیر کے مشورے سے قسمت کی تبدیلی کے لیے لکی نمبر اپنانے کا فیصلہ کیا جس کی انہیں اجازت مل گئی۔ عمر اکمل عالمی کپ کے دوران تین نمبر شرٹ زیب تن کریں گے۔ اسی طرح آل راؤنڈر حارث سہیل نے 80کے بجائے اپنی شرٹ کے لیے 89نمبر کا انتخاب کیا ہے۔ محمد حفیظ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی شرٹ کا نمبر 8اپنے لیے چنا ہے تاکہ میگا ایونٹ میں ان کی قسمت بھی انضمام جیسی رہے۔