خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں خاصہ دارفورس اوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشتگردزخمی

جمعہ 23 جنوری 2015 22:34

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودمیں خاصہ دارفورس اوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشتگردزخمی ، قمبرخیل بازگڑھ میں کارروائی کے دوران 500کلوگرام بارودی موادبرآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزجمرودمیں خاصہ دارفورس کی شدت پسندوں کے ساتھ شدیدجھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشتگردزخمی ہوگیااوردہشتگردبھاگنے پرمجبورہوگئے ایک اورکارروائی کے دوران قمبرخیل کے علاقے بازگڑھ میں فورسزنے ایک شدت پسندکے خالی گھرمیں چھاپہ مارکر500کلوگرام بارودی موادبرآمدکرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :