حکومت پنجاب نے پٹرول بحران کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ، بابر اعوان ،
بڑے ایوانوں کی فیصلہ سازی گھروں میں ہورہی ہے اور نچلی سطح پر کچھ نہیں ہورہا ، مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے پر حکومت کو اخلاقی دباؤ آئے گا، بھارت امریکی صدر اوبامہ سے ایسا بیان دلوانا چاہتا ہے جس سے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا ملے اور فسادات ہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 23 جنوری 2015 22:34
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پٹرول بحران کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ، اسحاق ڈار نے اپنے ایک رشتہ دار کو اعلیٰ حکومتی عہدوں سے نوازا اور ان کو اعلیٰ اداروں کا کنسٹلنٹ اور ایڈوائزر بھی بنا دیا گیا،بڑے ایوانوں کی فیصلہ سازی گھروں میں ہورہی ہے اور نچلی سطح پر کچھ نہیں ہورہا ،پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے پر حکومت کو اخلاقی دباؤ آئے گا، بھارت امریکی صدر اوبامہ سے ایسا بیان دلوانا چاہتا ہے جس سے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا ملے اور فسادات ہوں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنا چاہتا ہے اور اس کیلئے وہ امریکی صدر کے دورے کو اپنے موقف کی حمایت کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کا کہ انہوں نے اپنے ایک رشتہ دار زاہد مظفر کو حکومت کے اعلیٰ عہدوں سے نوازا اور ان کو اعلیٰ اداروں کا کنسٹلنٹ اور ایڈوائزر بھی بنا دیا گیا ۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے پٹرول بحران کے حوالے سے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس بحران کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بیس ارب 67کروڑ کا بجٹ جو اس پروگرام کے لئے مختص کیا گیا تھا اس رقم کو حکومتی شخصیات نے اپنے دوستوں کے بینکوں میں رکھا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتوں نے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں خالی آسامیاں موجود ہیں ۔ عمران خان کے سینٹ میں الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابراعوا ن نے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ بالکل درست ہے اور پی ٹی آئی کو آٹھ سے دس سیٹیں ملنے کا امکان ہے ۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے ایوانوں کی فیصلہ سازی گھروں میں ہورہی ہے اور نچلی سطح پر کچھ نہیں ہورہا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق صدرپرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے پر حکومت کو اخلاقی دباؤ آئے گا ۔ پنجاب میں سکول بچوں پر پولیس تشدد کے حوالے سے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے اور لگتا ہے کہ پورا پنجاب لاوارث ہوگیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.