یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا،جے یو آئی بلوچستان
جمعہ 23 جنوری 2015 22:54
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،حافظ حسین احمد،حاجی منظوراحمدمینگل،مولانامحمدعالم اورحاجی عبدالطیف نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف دالبندین میں مرکزی چوک پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گاانہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے چھاپ کر انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے اگر گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر ردعمل بھی سامنے اتا رہے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت کے ساتھی اداروں پر نظر رکھیں بعض متعصب افسران بلا دلیل مقدمات قائم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اگر گانے بجانے اور ڈیک چلانے اور پی ٹی وی پر قبضہ کر نے پر کوئی مقدمہ نہیں تو مسجد کے اندر اجتماع کی حد تک سپیکر چلانے پر کیوں مقدمات قائم کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ہر غلط اقدام کے خلاف میدان میں اتریں گئے ،انہوں نے کہا کہ مسلمان ناموس رسالت کے لیئے ہر قر بانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خاکے چھاپنے والے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یو این او کا کردار منافقانہ ہے انہو ں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد کے خلاف سیکولر لابیوں کی سازشو ں کا مقابلہ ہم متحد ہو کر کریں گے انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا یہ اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس بیان اور فیصلے کا نوٹس لینا چاہیے ا اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلاکر ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اقدامات کر نے چاہیں ،انہوں نے کہاکہ انبیاء خصوصاحضور خاتم النبینﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ہر نبی قابل احترام ہیں مسلمان کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس برداشت کر سکتا ہے فرانس کی اخبار کی جانب سے خاکے بڑی تعداد میں چھاپنے کا اعلان امت مسلمہ کے لیئے بڑا چیلنج ہے مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن کسی بھی نبی خصو صا پیغمبر انقلاب ﷺ کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم گستا کانہ خاکوں کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں اور خود ان کی قیادت کریں پا کستان کا ہر شہری ان مظاہروں میں شریک ہو گا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.