ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے،

جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران 4کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی ، ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہی رہا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے، جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران 4کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تاہم ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہی رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 16جنوری کے ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم کم ہو کر 15 ارب 1کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس ذخائر 3کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 10 ارب 33 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 58 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 4 ارب 68 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ ہفتے کے دوران مرکزی بینک نے غیر ملکی قرضوں کی واپسی ، سود اور دوسرے سرکاری واجبات کی ادائیگی پر مجموعی طور پر 5 کروڑ 70 لاکھ دالر کی ادائیگیاں کیں ۔ جبکہ کوئی قابل ذکر وصولی نہیں ہوئی ۔ واضح رہے کے جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :