عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیة علماء اسلام کا توہین آمیز خاکوں کیخلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے،

توہین آ میز خاکے بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،علماء اور دینی طبقے پر جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ بندکیا جائے، R P Oشیخوپورہ ابوبکر خدابخش نتھوکہ جوکہ سکہ بند قادیانی ہے اسکو برطرف کیا جائے،مقررین

جمعہ 23 جنوری 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیة علماء اسلام کے زیراہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکے بنانے کے خلاف لاہورپریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں جمعیة علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،مولانا محمدامجدخان ،مولانا محب النبی ،مولنا سیف الدین سیف ،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا حافظ محمداشرف گجر،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولنا سید ضیاء الحسن ،مولنا عبدالشکور حقانی،پیر رضون نفیس ، مولانا عبدالنعیم سمیت کثیر تعداد میں علماء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھرپور انداز میں شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیة علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ایک ناپاک عمل ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ایسی آزادیٴ اظہار رائے جس کے نتیجے میں شان رسالت میں گستاخی کی جائے اس پر ہم لعنت بھیجتے ہیں،انہوں نے کہا کہ علماء اور دینی طبقے پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں،شیخوپورہ میں ایک آر،پی،او ابوبکر خدابخش نتھوکہ جوکہ ایک سکہ بند قادیانی ہے یہ کارکنان ختم نبوت پر جھوٹے مقدمات بناکرقادیانیت کو پروان چڑھانے کی مذموم کوشش کرہا ہے حکومت کا یہ افسر پنجاب حکومت کی چھتری میں قادیانیت کی پرزورحمایت کر رہا ہے ،حکومت فی الفور قادیانی افسر کو فوری طورپر معطل کرے ، انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اس قسم کے اقدامات کے ذریعے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور امت مسلمہ کو مشتعل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے خلاف عوام کی تحریک کی قیادت کرے، انہوں نے کہا سورج پر تھوکنے والے کے چہرے پر ہی ہمیشہ تھوک آکر گرتی ہے، حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے بھی ذلیل ورسوا ہونگے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنی انتظامیہ کو علماء کے خلاف ناجائز مقدمات کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے سے روکیں ورنہ اس کے نتائج خطرناک ہونگے ۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کوچیلینج کیاہے ،آزادی اظہار رائے کے نام پر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ۔عالم اسلام گستاخانہ ممالک سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرے ۔

انہوں نے کہا شیخوپورہ میں تمام جھوٹی ایف آئی آر قادیانی افسرابوبکر خدابخش کے کہنے پر کاٹی جا رہی ہیں ،ابوبکر خدابخش نتھوکہ نے قادیانیوں کو نوازنے حد کر دی ہے ،حکومت فی الفور اس بات نوٹس لیتے ہوئے قادیانی افسر کو برطرف کرے ۔جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے بنانے سے عشق مصطفے ٰ مسلمانوں کے دلوں سے ختم نہیں کیا جاسکتاتمام مسلم ممالک فی الفورفرانس کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کریں ،انبیاء کرام کی توہین کو عالمی جرم قرار دیا جائے،توہین آمیزخاکوں کی اشاعت سے اسلام دشمن قوتوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

مولانا محمدامجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت قانوں کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ،ہم ختم نبوت اور ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیںآ نے دیں گے۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر توہین انبیاء کرام کیخلاف آواز اٹھائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیٹ پر مختلف ویب سائیٹس پر گستاخانہ خاکے شائع کیے جارہے ہیں ہم حکومت اور پی،ٹی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ویب سائیٹس پر پابندی لگائی جائے اور گوگل امیج سے اسکو ختم کیا جائے ۔

مولانا سیف الدین سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت پر اپنا سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں ، مقدس ہستیوں کے احترام کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ مسلمان ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کی تکریم کو اپنے ایمان کا بنیادی حصہ سمجھتے ہیں۔مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی جریدے نے امت مسلمہ کے جذبات مجروح کیے ہیں ،مسلمان ساراکچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں ذرابرابر بھی گستاخی کی اجاذت نہیں دے سکتے ،مغربی دنیا مسلمانوں کے احساسات کا احترام کرے، مقدس ہستیوں کیخلاف کوئی بھی ہرزہ سرائی قابل قبول نہیں۔

عیسائی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے بی ،جے غوری نے کہا کہ ہم اس مسئلہ میں مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم حضرت محمد ﷺ کا اسی طرح احترام کرتے ہیں جس طرح حضرت عیسیٰ  کا ۔شان رسالت میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔