سری لنکن حملہ کیس،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا مبینہ دہشت گرد کو پیش نہ کرنے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ حکام پر برہمی کا اظہار، سماعت 24 جنوری تک ملتوی

جمعہ 23 جنوری 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن حملہ کیس میں مبینہ دہشت گرد کو پیش نہ کرنے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ حکام پر برہمی کا اظہار کرکے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ہوم ڈیپارٹمنٹ حکام نے عدالت کی ہدایت کے باوجود ملک اسحاق کو پیش نہ کیا تھا سماعت کے موقع پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ کو پیش کرنے کے لئے مہلت مانگی لی عدالت نے برہمی کا اظہار کرکے سماعت ملتوی کردی۔ مبینہ دہشت گرد پر سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے حملہ میں متعدد مبینہ دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :