چھتر،گیس پائپ لائن کودھماکہ خیزمواد سے اڑادیا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:14

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) ضلع نصیرآباد اوچ پاورڈیرہ مراد جمالی گیس پائپ لائن کوپولیس تھانہ چھترکی حدود میں دھماکہ خیزمواد سے اڑالیاگیاگیس کی بندش کی وجہ سے بلوچستان اورپنجاب کے کئی اضلاع میں بجلی کی شدیدلوڈشیڈنگ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نصیرآباد اوچ پاورڈیراہ مراد جمالی کی مین گیس پائپ لائن کی24انچ قطرکوپولیس تھانہ چھترکے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیزمواد سے اڑالیادھماکے کی آوازدوردورتک سنی گئی اوچ پاورسے گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے بلوچستان اورپنجاب کے کئی اضلاع کوبجلی کی سپلائی بند کردیابجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام کاروبارزندگی متاثرہوگئی ہے سےئکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کردی۔

ہے۔

متعلقہ عنوان :