فضل الرحمن اور سراج الحق نے اکیسیویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرکے قومی اتحاد کی فضاء خراب کررہے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اور سراج الحق نے اکیسیویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرکے قومی اتحاد کی فضاء خراب کررہے ہیں۔دہشتگردی کے مسئلے پر جے یو آئی اور جماعت اسلامی ایک طرف اورپوری قوم دوسری طرف کھڑے ہیں ۔طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ۔

ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے۔ایکشن پلان کی راہ میں حائل سپیڈ بریکرختم کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق مدارس سے ثابت ہو چکا ہے۔ایسے مدارس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔دہشتگردوں کے حامی بے نقاب ہو چکے ہیں لیکن حکومت دہشتگردوں کے حامیوں پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہی ہے۔

میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ہر روز نئے بحرانوں کا سامنا ہے۔مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں ۔نا اہل حکمرنوں کی وجہ سے پٹرول بحران پیدا ہوا ۔حکمرانوں کی بز دلی کی وجہ سے قومی ایکشن پلان ناکام ہوا تو بد قسمتی ہو گی ۔حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں ۔او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔اسلامی اقوام متحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :