عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ،پی ٹی آئی کے وکلاء پیر کو ضلعی عدالت کے پاس داخل کرائیں گے
جمعہ 23 جنوری 2015 23:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر کئے گئے ہتک عزت کے20 ارب روپے کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ہے‘ پی ٹی آئی کے وکلاء پیر کے روز ضلعی عدالت کے جج نذیر احمد گنجانہ کے پاس داخل کرائیں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جانب سے بیس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کے جواب میں بائیس صفحات پر مشتمل جواب تیار کرلیا گیا ہے۔
پیر کے روز پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء و سینیئر وکیل عامر خان اور اویس احمد نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں دائر کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2013 ء میں ہونے والی دھاندلی کے دس صفحات پر مشتمل ثبوت تیار کئے ہیں جو کہ ابتدائی جواب تیار کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے بیس ارب روپے کے دعویٰ کا تفصیلی جواب بعد میں دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.