جے یو آئی (ف) نے فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منا یا ،
لاہور سمیت مختلف شہروں احتجاجی ریلیا ں اور مظاہرے ،لاہور پریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں فرانسی پرچم نذر آتش، یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ،مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا ،اسلامی دنیا کو متحد ہو کر میدان میں اتر نا ہو گا ‘ مو لا نا عبد الغفور حیدری ، مسلمان ناموس رسالت کے لیئے ہر قر بانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ،لیاقت بلوچ
جمعہ 23 جنوری 2015 23:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منا یا گیا ،لاہور سمیت مختلف شہروں احتجاجی ریلیا ں اور مظاہرے کیے گئے ۔لاہور میں بڑ ا مظاہرہ پریس کلب کے باہر ہوا جس کی قیادت جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری،جماعت اسلامی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ، عالمی مجلس ختم نبو ت کے مو لا نا اللہ وسایا ،مو لا نا محب النبی ،مو لا نا عزیز الرحمن ثانی نے کی ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو متحد ہو کر میدان میں اتر نا ہو گا مو لا نا حیدری نے کہا کہ گستاخانہ خاکے چھاپ کر انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے اگر گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر ردعمل بھی سامنے اتا رہے گا انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بیدار ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیرا علی اداروں پر نظر رکھیں بعض متعصب افسران بلا دلیل مقدمات قائم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اگر گانے بجانے اور ڈیک چلانے اور پی ٹی وی پر قبضہ کر نے پر کوئی مقدمہ نہیں تو مسجد کے اندر اجتماع کی حد تک سپیکر چلانے پر کیوں مقدمات قائم کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ہر غلط اقدام کے خلاف میدان میں اتریں گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.