طاہر محمود اشرفی اور زاہد محمود قاسمی کا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 جنوری 2015 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات عالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے حرمین شریفین کی توسیع کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جن کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر پاکستان علماء کونسل سے متصل 73ہزار سے زائد مساجد میں دعائے مغفرت بھی کی گئی۔