صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کیبلز کے نام سے جعلی تار بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

جمعہ 23 جنوری 2015 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کیبلز کے نام سے جعلی تار بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ فیکٹری کے مالک کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہر میں جعلی تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے انسپکٹر نیر، انسپکٹر جاوید سلطان اور پاکستان کیبلز کے نمائندہ نے کریم پارک میں چھاپہ مار کر پاکستان کیبلز کے کئی تیار شدہ رولز قبضہ میں لے کر فیکٹری کے مالک محمد بوٹا کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے بتایا کہ ملک کی معیار کیبل پاکستان کیبلز کے نام سے جعلی تیار کی جا رہی تھی جو نسبتاً سستے داموں مارکٹ میں فروخت کی جا رہی تھی اور صارفین سے پورے دام وصول کئے جا رہے تھے جس کی وجہ سے صارفین پوری قیمت ادا کرنے کے باوجود ناقص بجلی کی تار خرید رہے تھے بجلی کی ناقص تار کی وجہ سے اگر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے حادثات ہو رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اس میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :