بھارت، ایک گھر سے200 بچے بازیاب کرائے گئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 10:58

بھارت، ایک گھر سے200 بچے بازیاب کرائے گئے

ہندوستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) بھارت کے شہر حید ر آباد میں بچوں سے جبری مشقت کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ایک گھر سے 200 بچوں کو بازیاب کروالیاحکام کے مطابق حید رآباد کے وسطی علاقیبھاوانی نگر سے پولیس نے ان بچوں کو بازیاب کوایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے بچوں کی عمر6 سے 15 سال کے درمیان ہے اور ان کا تعلق بھارت کی ریاست بہار اور اتر پردیش سے ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ایک اخبار کے مطابق بچوں سے جبری مشقت کا کام لیا جاتا تھا حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان بچوں کو نہایت خراب حالت میں رکھا گیا تھا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے بچوں میں تمام لڑکے ہیں۔ جبکہ پولیس نے ایک ہیبتناک دعوی کیا ہے کہ ان بچوں کو ان کے والدین سے 20 لاکھ روپے معاوضے کے عوض یہاں لایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت آبادی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ جہاں آبادی کا قریبا40 فی صد حصہ غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں سے جبری مشقت بھی ایک عام بات ہے۔

متعلقہ عنوان :