بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر راضی

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:16

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر راضی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کے بعد سے ہی پاک بھارت تعلقات کشیدگی کا شکار تھے اسی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی وزیر خارجہ نے مذاکرات بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کیا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پُر امن اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ بھارت بنگلہ دیش سمیت پاکستان کے ساتھ بھی بذریعہ مذاکرات معاملات حل کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مذاکرات پُر امن ماحول میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :