امیتابھ کی نئی فلم ’شمیتابھ‘ کے گانے ’عشق فلم‘کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:28

امیتابھ کی نئی فلم ’شمیتابھ‘ کے گانے ’عشق فلم‘کی ویڈیو ریلیز کردی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) امیتابھ بچن اور دھنوش کی نئی بالی ووڈ فلم شمیتابھ کے گانے عشق فلم کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ سورج جگن کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گیت کے بول سوانند کر کرے نے لکھے ہیں ۔فلم کے ہدایتکاراور رائٹر آر بالکی ہیں جو اس سے قبل بھی بالی ووڈ کو پا اور چینی کم جیسی بلاک بسٹر فلمز دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں امیتابھ بچن اور دھنوش کے علاوہ اکشرا ہاسن اور ریکھا بھی شامل ہیں۔

مہمان اداکاروں کے طور پر کرن جوہر،مہیش بھٹ،روہت شیٹھی،جاوید اختر ،بونی کپور ،ایکتا کپور،اوم پرکاش مہرااور گوری شندے بھی فلم میں انٹری دینگے۔امیتابھ بچن،ابھیشیک بچن،سنیل للااور ایکتا کپور سمیت دیگر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے بینر تلے 6فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :