آکسیجن نہ ملنے کے باعث سرگودھا کی نرسری میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:36

آکسیجن نہ ملنے کے باعث سرگودھا کی نرسری میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء)سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک اور نومولود دم تو گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو کی نرسری میں زیر علاج نومولود آکسیجن اور سہولیات نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچوں کی ہلاکت پر سختی سے نوٹس لیا تھا لیکن حکام کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔