سلمان تاثیر قتل کیس ، ممتاز قادری کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ، بینچ تشکیل دیدیاگیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 11:51

سلمان تاثیر قتل کیس ، ممتاز قادری کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ، بینچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کیس کو آئندہ ہفتے یعنی 27جنوری کو سماعت کے لئے فکس کردیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ ڈویژن بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار کی جانب سے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف پیش ہوں گے۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ نے اسلام آباد کی مشہور مارکیٹ کوہسار کے قریب فائرنگ کرتے ہوئے جاں بحق کردیا تھا۔ سابق گورنر پنجاب کو 4 جنوری 2011ءکو شہید کیا گیا تھا اور ممتاز قادری گزشتہ کئی سالوں سے اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں قید ہے اور اس کی اپیل سماعت بھی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے بھی ممتاز قادری کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکیورٹی اداروں کے افسران کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت عالیہ میں ممتاز قادری کیس کی سماعت کے موقع پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کے موقع پر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کیس کو بھی فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :