قومی کرکٹ ٹیم نے نیو زی لینڈ میں پریکٹس شروع کر دی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:01

قومی کرکٹ ٹیم نے نیو زی لینڈ میں پریکٹس شروع کر دی
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم نے نیو زی لینڈ میں پریکٹس شروع کر دی ہے ۔ قومی شاہین ڈیڑھ دن کے سفر کے بعد کیویز کے دیس پہنچے اور آرام کے بعد اب انہوں نے پریکٹس کر نا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوگی ،سیریز کا پہلا میچ 31جنوری اور دوسرا 3فر وری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :