بنگلہ دیش سیریز کا 50فیصد ریونیو ہمیں دے ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے شرائط پیش کردیں

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:05

بنگلہ دیش سیریز کا 50فیصد ریونیو ہمیں دے ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے شرائط پیش کردیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپریل میں بنگلہ دیش کادورہ کرنا ہے۔پاکستان نے بنگلہ دیش میں 2ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی کھیلنا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے شرائط پیش کیں کہ بنگلہ دیش سیریز کا 50فیصد ریونیو ہمیں دے، اپنی اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطالہ کیا کہ تینوں شرائط پر بنگلہ دیش تحریری معاہدہ کرے۔بنگلہ دیش کی ویمن اور اکیڈمی ٹیم پاکستان بھیجنے کی پیشکش پی سی بی نے مسترد کردی۔
لل