باسط علی نے سابق ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز کے خود پر جوئے اور میچ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دئیے

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:06

باسط علی نے سابق ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز کے خود پر جوئے اور میچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی نے سابق ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز کے خود پر جوئے اور میچ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیے۔ سرفراز نواز نے جسٹس (ر) اعجاز یوسف کی 1998 میں ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قابل احترام انتخاب عالم نے جج کو بتایا کہ باسط علی نیخود ان کے سامنے جوئے اور فکسنگ میں ملوث ہونے کا اقرار کیا۔

باسط علی نے کہاکہ میں نے نہ تو کبھی ایسا کام کیا اور نہ ہی انتخاب عالم کے سامنے ایسا کوئی اقرار کیا۔باسط علی نے تسلیم کیا کہ جسٹس اعجاز نے ایک رپورٹ تیار کی تھی لیکن اس پر نہ تو جج کے دستخط ہیں اور نہ ہی یہ پی سی بی کے پاس جمع کرائی گئی۔باسط کے مطابق ان کی انتخاب سے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

باسط کے مطابق وہ اور راشد لطیف پہلے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے میچ فکسنگ اور جوئے کے خلاف آواز اٹھائی 'میں آج بھی کرائے کے گھر میں رہتا ہوں باسط نے علی یہ کہہ کر اشارتاً بتایا کہ اگر وہ فکسنگ میں ملوث ہوتے تو شاہانہ زندگی گزار رہے ہوتے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق انتخاب عالم سے جسٹس اعجاز کے سامنے ایسا کوئی بیان دینے کی تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔تاہم بعد میں انہوں نے کسی قسم کے تنازعہ سے بچنے کیلئے کہا کہ وہ اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔