پاکستان ‘ انگلینڈ اور آسٹریلیا سری نواسن پر آئی سی سی کے چیئر مین سے مستعفی ہو نے کے لئے روز ڈالے ‘ سرفراز نوزاز کا مطالبہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:06

پاکستان ‘ انگلینڈ اور آسٹریلیا سری نواسن پر آئی سی سی کے چیئر مین سے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان،آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ ز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سری نواسن پرآئی سی سی کے چیئرمین سے مستعفی ہونے کیلئے زور ڈالے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کے کورٹ کے فیصلے کے بعد سری نواسن کو آئی سی سی کے چیئرمین رہنے کا کوئی حق نہیں آسٹریلیا ،انگلینڈ اورپاکستان بگ تھری کے رکن ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ سے کپ کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے بھارتی کورٹ کے فیصلے پرعملدار آمدکروانے کیلئے سری نواسن پر زور ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کرکٹ کی دنیا میں دوہرا معیار نظر آتا ہے ۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کردی ‘ مہندرسنگھ دھونی پر بھی مشکوک کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں تاہم وہ ابھی تک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :