پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو آدھے مالی فائدے سے مشروط سیریز کی پیشکش کر دی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:08

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو آدھے مالی فائدے سے مشروط سیریز کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو آدھے مالی فائدے سے مشروط سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے ۔ پی سی بی حکام نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ دوہرا فائدہ دینے کا کھیل شروع کر دیا ہے ،اگر شرائط منظور ہوگئیں تو پاکستان کو مالی فائدے کے ساتھ اپنے ویران گراؤنڈ آباد کرنے کی بھی خوشی ملے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق رواں سال اپریل ،مئی میں پاکستان نے بنگلہ دیش میں 2ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور1ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جس کے عوض میزبان بورڈ کو سیریز کا آدھا مالی فائدہ پی سی بی کو دینا ہوگا ۔ یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ بنگلہ دیش کو انڈر 19اور اے ٹیم کی دو طرفہ سیریز بھی کھیلنا ہوگی ۔ممکنہ سیریز 10اپریل سے 7مئی کے درمیان کھیلی جائیگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی منظوری پر سیریز کو حتمی سمجھا جائیگا جس میں تمام شرائط کی منظوری کے دستاویزات تیار ہوں گے۔