آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:11

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ..

آکلینڈ /سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا ‘بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ ‘ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگاگروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ کے میگا ایونٹ 2015ء میں 37 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔

شائقین 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو بھی فلڈ لائٹس میں دیکھ سکیں گے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچز میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور ہر ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔ ورلڈ کپ کے تمام کوارٹر فائنل میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :