میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور بلیک کیپس کے درمیان ہو گا ‘ سٹیفن فلیمنگ

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:11

میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور بلیک کیپس کے درمیان ہو گا ‘ سٹیفن ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پرامید نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ نے کہاہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور بلیک کیپس کے درمیان ہو گا۔

(جاری ہے)

چار ورلڈ کپ کھیلنے والے فلیمنگ نے کہاکہ 29 مارچ کو میلبورن میں دونوں پڑوسی ملک فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے فائنل کھیلنے کے بھی محدود امکان ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ڈارک ہارس ہیں۔انہوں نے کہاکہ کین ولیم سن، راس ٹیلر، برنڈن مک کلم اور سینئرسپنر ڈینیل وٹوری نیوزی لینڈ کیسٹار کھلاڑی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :