نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے گردنواح میں قائم ہا ؤسنگ سوسائٹیز کیلئے ہائی وے تک رسائی ،وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردئیے

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے گردنواح میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ہائی وے تک رسائی کے لئے سی ڈی اے، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری مواصلات کو لکھے گئے ایک خط میں وزیراعظم کے ایڈ یشنل سیکرٹری کی جانب سے سیکرٹری مواصلات کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل ہائی وے تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ اور اس کے گردونواح میں قائم ہاوسنگ سوساٹیوں میں ترقیاتی کام انتہائی سست ہے۔

خط میں سی ڈی اے، این ایچ اے اور دیگر محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کو نیشنل ہائی وئے تک رسائی دیں تاکہ وہ ہاوسنگ سوساٹیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کر سکیں۔ خط میں این ایچ اے اور سی ڈی اے کو مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شاہراہ کشمیر کی موٹروے اور نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے منسلک کر کے منصوبے پر کام جلد ازجلد مکمل کریں تاکہ وزیراعظم نئے اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :