سپیکر کی قیادت میں10رکنی پارلیمانی وفد کل سے چین کا دورہ کریگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی قیاد ت میں دس رکنی پارلیمانی وفد کل اتوار سے چین کا پانچ روزہ دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

وفد میں آفتاب احمد خان شیر پاؤ ' ڈاکٹر فاروق ستار ' سراج محمود خان ' ناصر اقبال بوسال' احسان الرحمن ' رانا محمد افضل خان ' آسیہ ناز تنولی ' اظہر قیوم نہرہ اور خلیل جارج شامل ہیں۔چین میں قیام کے دوران سپیکر اپنے چینی ہم منصب ' سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں فریق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے

متعلقہ عنوان :