ایک بار پھرقائد اعظم جیسی قیادت علامہ اقبال کی شاعری کی روشنی میں پاکستان کے مستقبل کو روشن کرسکتی ہے، بان کی مون
ہفتہ 24 جنوری 2015 12:24
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایک بار پھرقائد اعظم جیسی قیادت علامہ اقبال کی شاعری کی روشنی میں پاکستان کے مستقبل کو روشن کرسکتی ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ نے پاکستان کے بارے میں ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب مسعود خان کی الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسعود خان اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد آئندہ ماہ واپس اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ملیحہ لودھی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔پاکستانی سفیر کے اعزاز میں ہونے والی الوادعی تقریب میں 80 سے زائد ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی اور مسعود خان کی عالمی ادارے میں خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب میں بان کی مون کا کہنا تھا کہ وہ اس پاکستان کو جانتے ہیں جو علامہ اقبال کی شاعری، قائد اعظم کی قیادت، ورلڈ کپ کی فاتح کرکٹ ٹیم اور نصرت فتح علی کے گانوں سے دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔
بان کی مون نے بحیثیت مستقبل مندوب مسعود خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفیر نے عالمی ادارے میں موسم کی تبدیلی سے قیام امن اور پائیدار ترقی تک تمام اہم مسائل پردنیا کی رہنمائی کی، اور ان کی قیادت میں پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنا موثر کردار ادا کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے - جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر بھی رہے ہیں اس توقع کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل کی اصلاح اور دو ہزار پندرہ کے بعد کے ایجنڈے پرجو کام شروع کیا گیا تھا وہ تیزی سے کام مکمل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.