پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل ،مئی میں ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کیلیے اپنی شرائط پیش کردی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:27

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل ،مئی میں ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کیلیے ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل ،مئی میں ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کیلئے اپنی شرائط پیش کردی ہیں۔ بورڈ نے اس دورے کی 50فیصد آمدنی پاکستان کو دینے کے علاوہ بنگلہ دیش کی قومی، اے اور انڈر 19ٹیموں کے جوابی دورہ پاکستان کا مطالبہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی گورننگ بورڈ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ یہ دورہ صرف اسی شرائط پر کیا جائے گا، شرائط کو تحریری اور قانونی شکل دی جائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ کرکٹ بورڈز حکام متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس یا اس کے بعد دستاویزات کو حتمی شکل دیں گے۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلہ دیش10اپریل سے 7مئی تک پاکستان کی دوٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے میزبانی کرے گا۔ دونوں ملکوں کے در میان کرکٹ کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی حالات کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے انکار کردیا تھا، تاہم چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی آمد کے بعد تعلقات میں تبدیلی آئی ہے، بنگلہ دیش نے اپنی اکیڈمی اور خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی پیشکش کی ہے تاہم پاکستان کی دل چسپی بنگلہ دیش کی قومی اے اور انڈر19 ٹیم کے دورہ پاکستان میں ہے۔