ور لڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کا اصل امتحان کوارٹر فائنل مر حلے سے شروع ہوگا، وسیم باری

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:27

ور لڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کا اصل امتحان کوارٹر فائنل مر حلے ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری نے کہا ہے کہ ور لڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم کا اصل امتحان کوارٹر فائنل مر حلے سے شروع ہوگا۔معمولی غلطی بھی ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ شاہد آفریدی کا کر دار بہت اہم ہوگا، کپتان مصباح الحق کو ٹور نامنٹ میں نڈر اور جار حانہ قائد کے طور پر فیصلے کر نا ہونگے۔

ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کی کار کردگی جیت میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تین ور لڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر نے والے سابق وکٹ کیپر وسیم باری نے کہا کہ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی وکٹوں کا رویہ مختلف ہے۔ قومی کھلاڑیوں کے لئے ان وکٹوں پر خود کو ایڈ جسٹ کر نا ہوگا۔ ور لڈ کپ میں ٹیم کو جدید، جار حانہ اور معیاری کر کٹ کا مظاہرہ کر نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں سوئنگ ہوتی ہیں جبکہ آسٹریلین وکٹوں میں باؤنس زیادہ ہوتا ہے اس لئے قومی ٹیم کو بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف میچوں میں مشکلات کا سامناہوگا۔پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات، آئزلینڈاور زمبابوے سے میچز جیت سکتی ہے جس سے اس کے کوارٹر فائنل مر حلے میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔