پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سری نواسن پر آئی سی سی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈالیں ، سرفراز نواز

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:27

پاکستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سری نواسن پر آئی سی سی چیئرمین شپ سے ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان، آسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ ز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سری نواسن پر آئی سی سی کے چیئرمین سے مستعفی ہونے کیلئے زور ڈالے۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے تفصیلی فیصلے میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کو کرکٹ بورڈ کا الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کے کورٹ کے فیصلے کے بعد سری نواسن کو آئی سی سی کے چیئرمین رہنے کا کوئی حق نہیں۔ آسٹریلیا ،انگلینڈ اورپاکستان بگ تھری کے رکن ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ورلڈ کپ سے کپ کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے بھارتی کورٹ کے فیصلے پرعملدار آمدکروانے کیلئے سری نواسن پر زور ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کرکٹ کی دنیا میں دوہرا معیار نظر آتا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کردی جبکہ مہندرسنگھ دھونی پر بھی مشکوک کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں لیکن وہ ابھی تک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :