زمبابوے نے ٹیم کے کوچ اینڈی والر کو سات ماہ بعد بحال کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:28

زمبابوے نے ٹیم کے کوچ اینڈی والر کو سات ماہ بعد بحال کردیا

ہرارے( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) زمبابوے نے ورلڈکپ سے قبل ٹیم کے معطل کوچ اینڈی والرکو سات ماہ بعدبحال کردیاجبکہ سابق انڈر 19ٹیم کے کوچ والٹر چواگوٹاکو ورلڈ کپ کے لیے فیلڈنگ کوش مقررکردیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڑ کے سربراہ ولسن مناسے نے سابق کپتان الیسٹر کیمبل کو بورڑ کا منیجنگ ڈائرکٹر اور معطل کوچ کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کیمبل ملک میں کرکٹ کی صورت حال اور ٹیم کے اسپانسر کے حوالے سے معاملات کو دیکھیں گے۔ ولسن کا کہناتھا کہ ہم نے بیٹنگ کے لیے اینڈی والر اور فیلڈنگ کے لیے والٹر چواگوٹا کو کوچ مقرر کیا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم ورلڈ کپ کے بعد صور ت حال کا جائزلیں گے جس کے بعد انھیں طویل معاہدے کی پیش کش کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوچ ڈیو واٹمور سے تین ماہ کا معاہدہ ہوا ہے لیکن وہ اب تک صورت حال سے خوش ہیں اور ورلڈکپ کے بعد طول دینے کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :