ہنگو، پولیس کاروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے4 دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:28

ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) .ضلع ہنگو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا مارا۔کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے آرمی کی وردیاں اور ریموٹ کنٹرول بم سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی ضلع ہنگو کے علاقے بگاٹو میں کی گئی۔ خفیہ اطلاع تھی کہ مکان میں دہشت گرد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی مکان سے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ برآمد ہونیوالے اسلحے میں 8 دستی بم ، 4 کلاشنکوف ، 2 ریموٹ کنٹرول بم ، 8ڈیٹونیٹرز،1وِک،2بیٹریاں اور سیکڑوں کارتوس بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے آرمی کی 4 وردیاں بھی ملی ہیں۔ دہشتگردوں کو پوچھ گچھ کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔