آئی ایف سی عالمی بینک کے بورڈ نے 108میگاواٹ گلیرہائیڈروپراجیکٹ کی منظوری دیدی غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پراطمینان کااظہار

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)عالمی بینک کے بورڈ نے 108 میگاواٹ گلیرہائیڈروپراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے ،غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پراطمینان کااظہارکیاگیا۔ گذشتہ روز آئی ایف سی عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفدنے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی اورورلڈبینک کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ گلپارپاورپراجیکٹ پاکستان میں مستقبل کی ضروریات سے نمٹنے کاسستہ ذریعہ ہے ۔انہوں نے ورلڈبینک کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں خصوصاًداسوہائیڈروپاورپراجیکٹ جس سے 4200میگاواٹ بجلی پیداہوگی،پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں مددگارثابت ہوگا،وزیرخزانہ نے مزیدکہاکہ پاکستان کے مختص ذخائر15بلین ڈالرتک پہنچ چکے ہیں ،جس کے بعدپاکستان بین الاقوامی بینک برائے تعمیروترقی کے اقتصادی پیکج کے قابل ہوگیاہے ،جوپاکستان میں ورلڈبینک کے پراجیکٹس کومزیدتوسیع دینے میں مدددیگا۔

(جاری ہے)

ورلڈبینک کے وزارت خزانہ کے افسران سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پربحث کی گئی وفدنے موجودحکومت کی جانب سے نافذمالیاتی نظم وضبط پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فنڈزکے اضافے کے بعداس کے ثمرات غریب طبقات تک پہنچے گی

متعلقہ عنوان :