ایشیا کپ فٹبال میں شکست ، ایرانی رو پڑے ، عراقیوں نے جشن منایا

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:31

ایشیا کپ فٹبال میں شکست ، ایرانی رو پڑے ، عراقیوں نے جشن منایا

کینبرا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) ایشیا کپ فٹبال کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایرانی کھلاڑی رودیے، عراق کے کھلاڑیوں نے جشن منایا،عراق لے گیا بازی۔ایران ہوگیا ہلکان۔عراق نے گول کیا۔ایران نے برابر کردیا۔کینبرا میں کھیلے گئے ایشیا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ ایران نے ہار مانی، نہ عراق نے ہتھیار ڈالے۔

(جاری ہے)

اضافی وقت میں گول کی جنگ تین تین سے برابر رہی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میچ کے دوران لڑائی بھی ہوئی۔سنسنی خیز میچ کا معاملہ پنالٹیز تک پہنچ گیا۔ایرانی کھلاڑی نے پنالٹی پر گول کے بجائے پول پر گیند مار دی۔عراق نے آخری گول کرکے مقابلہ سات چھ سے جیت لیا۔ایرانی کھلاڑی شکست کے بعد میدان میں روپڑے۔عراقی کھلاڑیوں نے روایتی حریف کے خلاف فتح کا ایسا جشن منایا جیسے ایشیا کپ ہی جیت گئے ہوں

متعلقہ عنوان :