جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:31

جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ..

ہوبارٹ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے کرکٹ کے تمام طرزمیں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کھلاڑی بن گئے۔ جیمزاینڈرسن نے مجموعی طورپر304میچ کھیل کر سابق کپتان ایلک اسٹورٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

جیمز اینڈرسن نے 99ٹیسٹ،186ون ڈے اور19ٹی ٹوئنٹی کھیل کر یہ اعزازپایا،ایلک اسٹورٹ 303 میچ کھیل کر دوسرے،تیسرے نمبر پرپال کولنگ ووڈ300،چوتھے نمبر پر کیون پیٹرسن 275،پانچویں نمبرپرای ین بیل266، گراہم گوچ243میچ کھیل چھٹے ،اینڈریو فلنٹوف215 کے ساتھ ساتویں، الیسٹرکک 201اور سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن169میچ کھیل کر آٹھویں نمبرپرہیں۔