فٹبال ایسوسی ایشن کپ ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور کیمبرج یونائیٹڈ کے درمیان میچ برابر

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:33

فٹبال ایسوسی ایشن کپ ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور کیمبرج یونائیٹڈ کے درمیان ..

کیمبرج( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) فٹبال ایسوسی ایشن کپ کے چوتھے راوٴنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کیمبرج یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ اگلے راوٴنڈ میں رسائی کے لیے دونوں ایک بار پھر ٹکرائیں گی۔ کیمبرج کے ایبے سٹیڈیم میں میزبان ٹیم کیمبرج یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ فرسٹ ہاف تک دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملے کئے گئے جسے مضبوط دفاع ناکام بناتے رہے۔ تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ دوسرے ہاف میں بھی جاری رہا۔ میچ کے آخری لمحات تک مانچسٹر یونائیٹڈ میزبان کیمبرج کے خلاف کوئی بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔ دوسری جانب کیمبرج ٹیم کا بھی یہی حال رہا۔ یوں میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ ٹورنامنٹ کے اگلے راوٴنڈ میں رسائی کے لیے دونوں ٹیمیں اب اولڈ ٹریفورڈ میں ٹکرائیں گی۔

متعلقہ عنوان :