کولمبین فٹبالر فالکاوؤ کی اپیل پر بیمار نوجوان کو”نیا دل“ مل گیا!

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:33

کولمبین فٹبالر فالکاوؤ کی اپیل پر بیمار نوجوان کو”نیا دل“ مل گیا!

بوگوٹا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) کولمبین فٹبالر ریڈ ا میل فالکاو نے اپنے ملک کولمبیا کے نوجوان کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے کیلئے ’ڈنر‘ کو تلاس کرنے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

فالکاؤ کے کزنز نے انھیں17سالہ کولمبین نوجوان جون انڈریس یوبان کی بیمار سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس پر فالکاؤ نے فوراً اس نوجوان کی مدد کیلئے پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر درج کر دیا تھا،جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ہمیں جون آندریسیس کیلئے نیا دل چاہیے، جو زندگی کیلیے جنگ لڑ رہا ہے، اس کے10دن بعد متاثرہ فیملی کو حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان کا’دل ‘ مل گیا، آندریس کا ٹرانسپل انٹ گزشتہ دنوں ہو گیا ہے، وہ سر دست شمالی کولمبیا میں واقو کا ریڈیو و یسکولر اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی والدہ سارہ فرنانڈز نے مدد کرنے پر فالکاؤ کا شکریہ ادا کیا ہے،ان کا بیٹا دو برس سے’ڈونر‘ کی راہ دیکھ رہا تھا تاہم فالکاو کے اپیل کرنے پر انھیں جلدی ریسپانس مل گیا