پمز اسپتال میں نرس کو گولی لگنے کا معمہ حل ہوگیا۔۔۔

نرس نے محبت کی ناکامی پر خود گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ ابتدائی رپورٹ

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:34

پمز اسپتال میں نرس کو گولی لگنے کا معمہ حل ہوگیا۔۔۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) : پمز اسپتال میں نرس کو گولی لگنے کا معمہ حل ہوگیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق نرس نے محبت کی ناکامی پر خود گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں گزشتہ رات فائرنگ سے زیرتربیت نرس شدید زخمی ہوگئی،جس کے بعد نرس کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا اور صبح ہوتے ہی واقع کی کھوج لگا لی۔

پولیس کے مطابق گولی کسی اور شخص کی جانب سے نہیں چلائی گئی، بلکہ محبت کی ناکامی پر متعلقہ نرس نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نرس جس شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی اس کی شادی کہیں اورہوگئی، جس پر زوبیہ نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی ماری، پولیس نے زوبیہ کا پستول اور ایک گولی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

زخمی نرس زوبیہ نیابھی تک پولیس کوبیان نہیں دیا۔

پولیس نے نرس کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا، جس سے تحقیقات میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کے مطابق زوبیہ نامی نرس کو ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کے سامنے گولیاں لگیں،جس سے وہ شدید زخمی ہوئی، بعد ازاں نرس کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے اور اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق بائیس سالہ زوبیہ کو پیٹ میں گولی لگی، زوبیہ پمز نرسنگ اسکول میں تیسرے سال کی طالبہ ہے، وہ اسپتال کے اندر ہی موجود اپنے ہاسٹل میں جا رہی تھی