غزہ، میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی جلوس کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:41

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) غزہ کی پٹی میں مغربی اخبارات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف گزشتہ روز بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔حرمت رسول ریلی حماس کی اپیل پر نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کی جامع مسجد خلفاء الراشدین سے ہوا۔ ریلی میں علاقے کی دیگر مساجد سے بھی شہری شامل ہوتے گئے۔

شرکاء نے ہاتھوں نے میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف سخت الفاظ میں نعرے تحریر کئے گئے تھے۔ شرکاء نے نہایت جذباتی انداز میں فرانس اور دوسرے ممالک کے اخبارات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالوں کو کاکروچ اور مچھر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ گستاخ عناصر کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پوری دنیا میں مذاہب کے درمیان آگ لگانے کی سازش کررہے ہیں۔ عالمی برادری کو ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما مشیر المصری نے کہا کہ استبدادی اور ظالمانہ نظاموں کا دور گزر چکا۔ اب اسلام کی نشات ثانیہ کا دور آنیوالا ہے۔ اسلام سے خائف لوگ ہمارے پیغمبرحضرت محمدمصطفی ﷺصلی کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :