اسرائیلی فوجی عدالت نے دو سگے فلسطینی بھائیوں کو قید وجرمانہ کی سزاسنا دی

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:44

جنین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)اسرائیلی فوجی عدالت نے جنین سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی، سزا پانیوالے دونوں فلسطینی یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں۔

(جاری ہے)

اطلا عات کے مطابق یعبد قصبے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ محمد اور 24سالہ احمد طالب ابو بکر کو قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ احمد ابو بکر کو 27 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا جبکہ اس کے بھائی محمد کو ڈیڑھ سال قید اور 5000 شیکل جرمانہ کیا گیا۔ دونوں پر سیکیورٹی کے مسائل پیدا کرنے کے جعلی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔