قاہرہ میں حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں کی ضمانت منظور، جیل سے رہا

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:45

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ عدالت نے علاء اور جمال مبارک کی ضمانت ایک روز قبل منظور کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق 2011میں عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کے لیے عوامی احتجاج پر حسنی مبارک مستعفی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

قاہرہ کی عدالت نے معزول صدر کو گزشتہ سال مئی میں ایک لاکھ مصری پاوٴنڈز سے زیادہ رقم خرد برد کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے صدارتی محل کی تزئین و آرائش کے لیے مختص کی گئی رقم میں غبن کیا تھا۔اعلیٰ عدالت نے سابق صدر کے دونوں بیٹوں علاء اور جمال کو کرپشن کے اس مقدمے میں سنائی گئی چار، چار سال قید کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق ان مقدمات کی سماعت از سر نو شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :