شاہ سلمان کے دور میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی ‘صدر ممنون حسین

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شاہ سلمان کے دور میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی ہفتہ کو یہاں اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ مرحوم شاہ عبداللہ کی طرح شاہ سلمان بھی پاکستان کے عظیم دوست ہیں، شاہ سلمان کے دور میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے گی، پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کا روایتی تعاون و خلوص مستقبل میں مزید مستحکم و وسیع ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے شاہ سلمان بہت جذبہ رکھتے ہیں۔