راولپنڈی ‘ گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ‘ دو افراد جاں بحق ‘ تین زخمی ‘ ایک کی حالت نازک

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو یہاں گلزار قائد میں علی الصبح گھر میں گیس لیکج کا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے دھماکہ اس قدرشدید تھاکہ اس نے نئے تعمیر شدہ گھر کو آباد ہونے سے قبل ہی کھنڈرمیں تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

پڑوسیوں نے شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جن میں ایک کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث لگنے والی آگ نے گھرمیں موجود فرنیچربھی جل کر راکھ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :