آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:23

اسلام آباد /کوئٹہ/مظفر آباد/(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ‘ پنجاب کے میدانی علاقوں کو دھند میں اپنی لپیٹ میں لے لیا ‘ ملتان ائیر پورٹ پر پروازں کا شیڈول متاثر ‘ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ‘ موٹر وے بھی کئی گھنٹے بند رہا ‘ ٹرینیں بھی اپنے ٹائم پر نہ پہنچ سکیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ہفتہ کو بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا دیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری شروع ہوگئی برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں برف کے انبار لگ گئے برف باری اور بارش نے راستوں کو دشوار گزار کر دیا۔

(جاری ہے)

برفانی تودے گرنے سے لسڈنہ ، درہ حاجی پیر ، سدہن گلی ، چکار ، دہیر کوٹ اور حویلی شاہرات ٹریفک کیلئے بند ہوگئیں محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ‘ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا ۔دھند کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے کراچی سے آنے والی پرواز پی ۔ کے 331 تاخیر کا شکار ہوئی اسی پرواز کو واپس کراچی بھی جانا تھا جبکہ صبح جدہ سے آنے والی پرواز پی ۔ کے 740 اب تک ملتان نہیں آسکی جسے ملتان سے مدینہ جانا تھا ۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہلکی دھند رہی جس کی وجہ سے موٹر وے ایم 3 پر حد نگاہ 70 میٹر رہی۔

ملتان اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 5 میٹر جبکہ چیچہ وطنی اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیا گیا۔ قلات منفی07،استور،اسکردواورمالم جبہ میں منفی06،کوئٹہ اورکالام میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیا گیا۔ لاہوراورپشاور 7،اسلام ا?باد 8،کراچی 13 اور حیدرآباد میں 10ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :