آصف علی زر داری دوسری شادی کر کے بی بی شہید سے بے وفائی نہیں کرسکتے ‘اعتزاز احسن

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:25

آصف علی زر داری دوسری شادی کر کے بی بی شہید سے بے وفائی نہیں کرسکتے ‘اعتزاز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے سابق صدر آصف علی زر داری کی دوسری شادی کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آصف علی زر داری دوسری شادی کر کے بی بی شہید سے بے وفاقی نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سینیٹر اعتزازا احسن نے آصف زرداری کی دوسری شادی اور بلاول بھٹو کی ان سے ناراضگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف زرداری کی دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کچھ صحافیوں کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے تاہم ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری میں سوخامیاں ہوسکتی ہیں مگر سب مانتے ہیں وہ زیرک شخص ہیں،دوسری شادی کرکے وہ بی بی شہید کے خون سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔پی پی رہنما نے کہاکہ دوسری شادی کا آصف علی زرداری کو بہت بڑا سیاسی نقصان ہو گا۔

متعلقہ عنوان :