پٹرول کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے‘ حکومت تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن بنائے ‘رحمن ملک

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:25

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ پٹرول کا بحران ایرانی تیل بیچنے کیلئے ایک مخصوص مافیا نے پیدا کیالندن میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہاکہ پٹرول کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے ۔حکومت اس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پرویز مشرف کے اقدامات کو قانونی قرار دینے کی درخواست کی تھی ‘ پرویزمشرف کو سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے تھی، موجودہ حکومت کو 5 سال کی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام درست نہیں، تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ورنہ سیٹیں ختم ہوسکتی ہیں۔