محبت میں ناکامی پر خودکشی کی کوشش کرنیوالی نرس کی حالت خطرے سے باہر

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)محبت میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش کرنے والی نرس کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ، ترجمان پمز ہسپتال نے بتایا کہ زوبیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

زوبیہ نامی نرس نے گزشتہ روز خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی ، کوشش کی ذرائع نے بتایا کہ اس نے محبت میں ناکامی پر دلبرداشہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا ۔ ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ ایسانی نے کہا کہ زوبیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق ابھی وہ بات نہیں کر سکتی ، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد پولیس کو بیان لینے کی اجازت دی جائے گی۔